ورنگل 15؍مارچ (اعتماد نیوز)گریٹر رورنگل میونسپل کارپوریشن کی جانب سے
اہتمام کردہ پروگرام میں انچارج کلکٹر ورنگل مسٹر پرشانت جیون پاٹل و گریٹر
ورنگل کمشنر سرفراز احمد نے آج نو منتخبہ کارپوریٹرس کو حلف دلایا ۔اس
موقع پر جناب محمدابوبکر ،جناب خواجہ سراج الدین ،صبیحہ شباحت نے انگریزی
میں حلف لیا جبکہ رضوانہ شمیم نے اردو میں حلف لیا ۔بعد ازاں میئر کے
انتخاب کا عمل میں لایا گیا ۔میئر کے لئے نو منتخب کاپوریٹر مسٹر سامبیا نے
این نریندر کا نام پیش کیا جس کی کیڑلا پدما نومنتخب کارپوریٹر نے تائید
کی ۔اس کے بعد انچارج کلکٹر پرشانت پاٹل نے میئر کے لئے این نریندر منتخب
ہونے کا اعلان کیا ۔بعد ازاں ڈپٹی میئر کے لئے گنڈا پرکاش نو منتخب
کارپوریٹر نے پیش کش کی جس کی ایک اور نومنتخبہ کارپوریٹر نے تائید کی اس
کے بعد انچارج کلکٹر پرشانت جیون پاٹل نے ڈپٹی میئر کی حیثیت سے خواجہ سراج
الدین منتخب ہونے کا اعلان کیا ۔بعد ازاں یہاں موجود ایکس افیشاء ممبرس جن
میں ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری ،ارکان اسمبلی ونئے بھاسکر ،کونڈا سریکھا
،آروری رمیش، ڈاکٹر ٹی راجیا ،چلہ دھرما ریڈی نے میئر اور ڈپٹی میئر کی
گلپوشی و شال پوشی انجام دیتے ہوئے دونوں کو مبارکباد پیش کی ۔مئیرنریندر
اور ڈپٹی میئر خواجہ سراج الدین نے اس موقع پر چیف منسٹر کے سی آر ،ڈپٹی
چیف منسٹر محمد محمود علی ،وزیر آبپاشی ہریش راؤ کے علاوہ ورنگل سے وابستہ
تمام قائدین سے اظہار تشکر کیا ۔بعد ازاں ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے
اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت
میں ریاست ترقی کی سمت گامزن ہے ۔چیف منسٹر نے جو بھی وعدے کئے ہیں اسے
وقفہ وقفہ سے پورا کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی کو عوام کا
بھر پور اعتما د حاصل ہے ۔انہوں نے کہا
کہ چیف منسٹر کے سی آر ورنگل کی
ترقی کے لئے بے حد سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں ۔گریٹر ورنگل میونسپل
کارپوریشن کو سالانہ 300کروڑ روپئے کا بجٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے
۔انہوں نے کہا کہ ہر انتخاب میں عوام ٹی آر ایس کو بھاری اکثریت سے کامیاب
کروارہی ہے ۔گریٹر میونسپل کارپوریشن میں بھی عوام نے 44کارپوریٹرس کو
کامیاب بنا کر ایک تاریخ رقم کی ۔انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت عوام کی
فلاح کے لئے مختلف اسکیمات سے روشناس کروارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چیف
منسٹر کے سی آر تمام طبقات کے ساتھ یکساں سلوک کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج
گریٹر ورنگل میں بھی ڈپٹی مئیر کا اہم عہدہ مسلم طبقہ سے تعلق رکھنے والے
شخص کو فراہم کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر اقلیتوں کے
ہمدرد ہے ۔آخر میں انہوں نے نومنتخب میئر ،ڈپٹی مئیر اور تمام کارپوریٹرس
کو مبارکباد پیش کی ۔بعد ازاں میئر نریندر اور ڈپٹی میئر خواجہ سراج الدین
نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کی اسکیمات مثالی
ہیں جس ملک بھر میں کوئینظیر نہیں ملتی ۔انہوں کہا کہ ایس سی ،بی سی ،ایس
ٹی اور میناریٹی کو کلیانی لکشمی اور شادی مبارک کے تحت 51ہزار روپئے فراہم
کئے جارہے ہیں ۔ان قائدین نے چیف منسٹر کے سی آر ،ڈپٹی چیف منسٹر محمد
محمود علی ،ہریش راؤ ریاستی وزیر ،اور ورنگل کے تمام قائدین کا شکریہ ادا
کیا ۔اس موقع پر میئر اور ڈپٹی میئر کے حامیوں نے گریٹرورنگل میونسپل
کارپوریشن کے باہر زبردست آتش بازی کی ۔جناب سید دستگیر صدر ایم پی جے ،
محمد بشیر احمد خان،صابر عالم، فاضل حسین، خالد سعید ،طاہر نواب ،محمد اظہر
الدین ،سید احمد ،محمد انکشاف احمد پرویز ،صدر وقف پروٹکشن کمیٹی ایم اے
جبار ،ایم اے کے تنویر اوردیگر نے ڈپٹی میئر کو خواجہ سراج الدین سے ملاقات
کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔